مے کدہ سا بنا دیا گھر میں
اور ساقی بٹھا دیا گھر میں
اس کی ضد تھی کہ اہتمام کروں
میں نے خود کو بچھا دیا گھر میں
تیرے پہرے جگہ جگہ پا کر
خود کو قیدی بنا دیا گھر میں
تیری قربت تھی آگ تھی کیا تھی
میرا سب کچھ جلا دیا گھر میں
ڈر کے اپنے ہی سائے سے میں نے
ہر دیے کو بجھا دیا گھر میں
خود سے روپوش ہی بھلا تھا میں
آئنہ کیوں لگا دیا گھر میں
نوچ کر اپنے بال و پر عادلؔ
میں نے پنجرہ بنا دیا گھر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.