میکدے کا نظام تھا کیا تھا
میکدے کا نظام تھا کیا تھا
ہر کوئی تشنہ کام تھا کیا تھا
اک شکایت تھی سب کے ہونٹوں پر
ساقیا تیرا نام تھا کیا تھا
کس کے آنے کے منتظر تھے سبھی
کس قدر اہتمام تھا کیا تھا
اس طرف غول تھا پرندوں کا
کچھ رکھا زیر دام تھا کیا تھا
جس کو محسوس کر لیا میں نے
وہ ترا انتقام تھا کیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.