Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں اک خواب کو جگمگاتے ہوئے دیکھتا ہوں

ممتاز اطہر

میں اک خواب کو جگمگاتے ہوئے دیکھتا ہوں

ممتاز اطہر

MORE BYممتاز اطہر

    میں اک خواب کو جگمگاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    دیا اک دیے سے جلاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    کبھی سرخ پھولوں سے میں اپنی پوریں جلا کر

    شراروں کو ملہار گاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    ہوا جب کبھی ساحلی گیت چھیڑے ہوئے ہو

    میں پتوں کو تالی بجاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    سلگتی ہوئی ریت پر ہونٹ رکھتا ہوا میں

    سمندر سا اک جھلملاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    کبھی میں اسے چادر ابر پر ناخنوں سے

    مسلسل ستارے بناتے ہوئے دیکھتا ہوں

    کبھی اس کی موجوں میں افلاک بہتے ملے ہیں

    کبھی اس کو کشتی چلاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    وہ پانی میں جب اپنی چھب دیکھتا ہے تو میں بھی

    ندی چاندنی میں نہاتے ہوئے دیکھتا ہوں

    ندی کے ادھر ایک بے انت منظر ہے جس میں

    میں ہر شے کو اطہرؔ سماتے ہوئے دیکھتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے