میں نہیں کہتا کہ ہر مشکل مری آسان ہو
میں نہیں کہتا کہ ہر مشکل مری آسان ہو
راستا ہموار ہونے کا کوئی امکان ہو
اس نمائش کے زمانہ کا یہی دستور ہے
کچھ نہ ہو مضمون میں لیکن نیا عنوان ہو
روشنی آنکھوں کی جائے یا کے مجھ کو موت آئے
جو بھی ہونا ہو وہ تیری دید کے دوران ہو
درد ہو آرام ہو یا زہر ہو یا پھر دوا
زندگی کا یا ہماری موت کا سامان ہو
میں کسی بھی آدمی کی بد دعا لیتا نہیں
کون جانے کب کہاں کس شکل میں بھگوان ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.