میں نے اپنے خواب اچھالے پانی میں
میں نے اپنے خواب اچھالے پانی میں
جینے کے اسباب اچھالے پانی میں
خواب محل کے عریاں جسم سرائے سے
تہذیب و آداب اچھالے پانی میں
جسم کے اندر روح بہت بے چین ہوئی
تب جا کر کمخواب اچھالے پانی میں
کرب نے کتنا مشکل جینا کر ڈالا
وقت سحر گرداب اچھالے پانی میں
حد سے زیادہ بے تابی جب بڑھنے لگی
درد دل بیتاب اچھالے پانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.