میں نے کہا کہ دل میں تو ارمان ہیں بہت
میں نے کہا کہ دل میں تو ارمان ہیں بہت
اس نے کہا کہ آپ تو نادان ہیں بہت
میں نے کہا کہ مجھ کو ہے جنت کی آرزو
اس نے کہا کہ واقف ایمان ہیں بہت
میں نے کہا کہ مہکا ہوا اک گلاب ہوں
اس نے کہا زمیں پہ گلستان ہیں بہت
میں نے کہا کہ میری پناہوں میں آئیے
اس نے کہا کہ میرے نگہبان ہیں بہت
میں نے کہا کہ ایک مرصع غزل ہوں میں
اس نے کہا کہ ایسے تو دیوان ہیں بہت
میں نے کہا کہ ترک وفا سے ہوں شرمسار
اس نے کہا کہ ہم بھی پشیمان ہیں بہت
میں نے کہا کہ رکھے گا محسنؔ ادب کی لاج
اس نے کہا کہ ویسے تو امکان ہیں بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.