میں نے سیکھا ہی نہیں طور اگر دنیا کا
میں نے سیکھا ہی نہیں طور اگر دنیا کا
میرا ہو جائے گا ہوگا نہ گزر دنیا کا
اتنا کھل کر ترے ہنسنے سے پتہ چلتا ہے
تجھ پہ ہونا ابھی باقی ہے اثر دنیا کا
ہم خریدار بھی ہوتے ہیں تماشائی بھی
جب کوئی کرتا ہے نیلام ہنر دنیا کا
وقت لاتا ہے ادھر سے وہیں چھوڑ آتا ہے
وقت کو چھوڑ کے ہے کون ادھر دنیا کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.