میں رتجگوں کے مکمل عذاب دیکھوں گا
میں رتجگوں کے مکمل عذاب دیکھوں گا
کسی نے جو نہیں دیکھے وہ خواب دیکھوں گا
وہ وقت آئے گا میری حیات میں جب میں
محبتوں کے چمن میں گلاب دیکھوں گا
گھرا ہوا ہوں اندھیروں میں غم نہیں مجھ کو
شب سیاہ کے بعد آفتاب دیکھوں گا
چلیں گے تیز بہت تیری یاد کے جھونکے
میں اپنی آنکھ میں جب سیل آب دیکھوں گا
میں نقطہ نقطہ اتر کر تری نگاہوں میں
ورق ورق ترے دل کی کتاب دیکھوں گا
اداسیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا مجھے
زمانؔ جب بھی محبت کا باب دیکھوں گا
- کتاب : Pakistani Adab (Pg. 500)
- Author : Dr. Rashid Amjad
- مطبع : Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.