میں تو کہتا ہوں تمہی درد کے درماں ہو ضرور
میں تو کہتا ہوں تمہی درد کے درماں ہو ضرور
اور وہ کہتے ہیں کہ تم آج پریشاں ہو ضرور
چمن شہر تو ویراں تھا مگر اس گھر میں
اتنی نکہت ہے کہ تم ایک گلستاں ہو ضرور
مجھ کو دکھلاؤ نہ اپنی یہ ادائے جلوہ
چلو تسلیم کہ تم مجھ میں بھی پنہاں ہو ضرور
میں کہ آوارہ طرب کوش شرابی لیکن
تم کہ مخلص ہو مری ذات پہ نازاں ہو ضرور
نظم و افسانہ لکھوں چپ رہوں یا بات کروں
تم بہ ہر رنگ مگر مجھ میں نمایاں ہو ضرور
ورنہ کیوں آنکھ میں آنسو ہوں بوقت دشنام
دشمنو تم بھی مری زیست کے خواہاں ہو ضرور
دوستوں میں تو کوئی تم کو نہ پوچھے گا سلامؔ
عظمت روشنیٔ بزم حریفاں ہو ضرور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.