میں تو سمجھا تھا جس وقت مجھ کو وہ ملیں گے تو جنت ملے گی
میں تو سمجھا تھا جس وقت مجھ کو وہ ملیں گے تو جنت ملے گی
کیا خبر تھی رہ عاشقی میں ساتھ ان کے قیامت ملے گی
میں نہیں جانتا تھا کہ مجھ کو یہ محبت کی قیمت ملے گی
آنسوؤں کا خزانہ ملے گا چاک دامن کی دولت ملے گی
پھول سمجھے نہ تھے زندگانی اس قدر خوبصورت ملے گی
اشک بن کر تبسم ملے گا درد بن کر مسرت ملے گی
میری رسوائیوں پہ نہ خوش ہو میری دیوانگی کو دعا دو
تم کو جتنی بھی شہرت ملے گی صرف میری بدولت ملے گی
دل ہمارا نہ توڑو خدارا ورنہ کھو دوگے اپنا سہارا
ذرے ذرے میں اس آئنے کے تم کو اپنی ہی صورت ملے گی
ان کے رخ سے نقاب آج اٹھے گی اب نظاروں کی معراج ہوگی
ایک مدت سے آج اہل غم کو مسکرانے کی مہلت ملے گی
کیسے ثابت قدم وہ رہے گا اس کی توبہ کا کیا حال ہوگا
جس کو سنتے ہیں شیخ حرم سے مے کشی کی اجازت ملے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.