من مندر میں پیار کی نرمل جوت جلائے بیٹھے ہیں
من مندر میں پیار کی نرمل جوت جلائے بیٹھے ہیں
نین بانورے پی درشن کی آس لگائے بیٹھے ہیں
چندا کے اجیارے رتھ میں جانے پی کب آئیں گے
برہا کے اندھیارے پتھ پر نین بچھائے بیٹھے ہیں
نیل گگن کے رنگ بھون میں ہے اپنے پیتم کا باس
ہم دھرتی پر آشاؤں کی سیج سجائے بیٹھے ہیں
سانسوں کے کومل تاروں میں پھول پرو کر انسوئن کے
ساجن کی پوجا کے کارن ہار بنائے بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.