میرے دل نے یہ ترے دل سے کہا آج کی رات
میرے دل نے یہ ترے دل سے کہا آج کی رات
کیسے رہ پاؤں گا میں تیرے بنا آج کی رات
آخری رات ہے یہ میری تجھے ہے نہ خبر
آخری بار تو اب آنکھیں ملا آج کی رات
کتنی مدت سے نہیں مانگا ہے تو نے کچھ بھی
جو ترے دل میں ہے سب مانگ ذرا آج کی رات
تم کو معلوم ہے ایسا کیوں مجھے لگتا ہے
ختم ہو جائے گا اب کھیل مرا آج کی رات
جب کبھی ملنا تھا تو دل میں ملا کرتے تھے
کیا ہوا کیوں یہ بلایا ہے بھلا آج کی رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.