میرے پروانہ کو اب مژدۂ مایوسی ہے
میرے پروانہ کو اب مژدۂ مایوسی ہے
کیونکہ وہ پردہ نشیں شعلۂ فانوسی ہے
ساقیا دست نگاریں سے ترے مینا میں
ہم جو کرتے ہیں نظر جلوۂ طاؤسی ہے
جام لبریز چہکتا ہے ید بیضا سا
یار کے ہاتھ میں کیا معجزۂ موسی ہے
مرتی اس گل پہ ہے بکتا ہے جو کوڑی کوڑی
تجھ پہ مرتی نہیں بلبل بھی کچھ الو سی ہے
اے صنم نالہ و افغاں سے مرے شام و سحر
دل کے بت خانے میں اب نغمۂ ناقوسی ہے
دشت میں چل کہ ہر اک خار بیاباں کو نثارؔ
جوں حنا کب سے تمنائے قدم بوسی ہے
- کتاب : intekhaab-e-sukhan(avval) (Pg. 87)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.