Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میری آنکھوں کو نئے خواب دکھانے والے

ہیرا لال یادو

میری آنکھوں کو نئے خواب دکھانے والے

ہیرا لال یادو

MORE BYہیرا لال یادو

    میری آنکھوں کو نئے خواب دکھانے والے

    دل میں بھی آؤ نگاہوں میں سمانے والے

    ہیں بہت ہی یہاں چلتے کو گرانے والے

    آدمی کم ہیں یہاں ساتھ نبھانے والے

    دل میں ہے کیا یہ کبھی کھل کے بیاں بھی کر دو

    دیکھ کر مجھ کو نگاہوں کو جھکانے والے

    جانتا ہوں میں حقیقت جو ترے دل میں ہے

    پیار میں گھول مجھے زہر پلانے والے

    مانگتی ہیں یہ دعا رب سے وفائیں میری

    تو بھی تڑپے مری چاہت کو بھلانے والے

    کیا تجھے اپنی جفاؤں کی خبر ہے کچھ بھی

    مجھ پہ الزام جفاؤں کا لگانے والے

    آ ترے دل میں محبت کا اجالا بھر دوں

    دیکھ چہرے کو مرے عید منانے والے

    یاد آئیں گی تجھے جب بھی وفائیں میری

    تو بھی روئے گا مرے دل کو رلانے والے

    اب تو رسماً ہی یہاں لوگ ملا کرتے ہیں

    دل ملاتے ہی نہیں ہاتھ ملانے والے

    تھک گیا ہوں میں یہاں بوجھ غموں کا ڈھوتے

    زندگی میری بدل دنیا بنانے والے

    زندگی سکھ کی تسلی میں تجھے کیسے دوں

    لوٹ کر لے گئے جب چین زمانے والے

    خواب محلوں کے نہیں ہم ہیں سجاتے ہیراؔ

    ہم تو انسان ہیں بس کھانے کمانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے