میری صورت سایۂ دیوار و در میں کون ہے
میری صورت سایۂ دیوار و در میں کون ہے
اے جنوں میرے سوا یہ میرے گھر میں کون ہے
ٹھیک ہے اے ضبط غم آنسو کوئی ٹپکا نہیں
پر یہ دل سے آنکھ تک پیہم سفر میں کون ہے
وہ تو کب کا اپنی منزل پر پہنچ کر سو چکا
چاند کیا جانے کہ راہ پر خطر میں کون ہے
میں اسی صورت کا دیوانہ ہوں پر اے زندگی
صورت یک عمر حائل سنگ و سر میں کون ہے
خاک چھنواتی ہے یہ راتوں کو کس کی جستجو
چاندنی کی طرح پھیلا دشت و در میں کون ہے
ایک چہرہ مستقل اشکوں کے آئینے میں ہے
کچھ بتا اے عمر غم آخر نظر میں کون ہے
پاؤں میں لپٹی ہوئی ہے سب کی زنجیر انا
سب مسافر ہیں یہاں لیکن سفر میں کون ہے
نغمۂ جاں سننے والو یہ تکلف تا بہ کے
ڈھا کے یہ دیوار بھی دیکھو کہ گھر میں کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.