مل جائے مے تو سجدۂ شکرانہ چاہیے
مل جائے مے تو سجدۂ شکرانہ چاہیے
پیتے ہی ایک لغزش مستانہ چاہیے
ہاں احترام کعبہ و بتخانہ چاہیے
مذہب کی پوچھیے تو جداگانہ چاہیے
رندان مے پرست سیہ مست ہی سہی
اے شیخ گفتگو تو شریفانہ چاہیے
دیوانگی ہے عقل نہیں ہے کہ خام ہو
دیوانہ ہر لحاظ سے دیوانہ چاہیے
اس زندگی کو چاہیے سامان زندگی
کچھ بھی نہ ہو تو شیشہ و پیمانہ چاہیے
او ننگ اعتبار دعا پر نہ رکھ مدار
او بے وقوف ہمت مردانہ چاہیے
رہنے دے جام جم مجھے انجام جم سنا
کھل جائے جس سے آنکھ وہ افسانہ چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.