مرا دل اک سلگتا سا کنواں کیوں
مرا دل اک سلگتا سا کنواں کیوں
یہاں ٹھہرا ہی کرتا ہے دھواں کیوں
وہ ٹھنڈی چھاؤں پیڑوں کی وہ جھونکے
وہاں کیوں آپ ہیں اور ہم یہاں کیوں
کوئی مالک کوئی مالی نہیں کیا
چمن میں اس طرح پگڈنڈیاں کیوں
اک آنسو ہی تو ٹپکا تھا زمیں پر
وہیں نکلا تمہارا آستاں کیوں
توانا آرزو ہم بھی توانا
وہ دبلی کانپتی پرچھائیاں کیوں
جو لمحے انگلیوں سے چھن چکے ہیں
ابھی تک کہہ رہے ہیں داستاں کیوں
خزاں پل بھر میں آیا چاہتی ہے
دیے جاتی ہے خوشبو لوریاں کیوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.