مرا دل لجانے کو دلبر تمہیں ہو
مرا دل لجانے کو دلبر تمہیں ہو
جفا جو ہو ظالم ستم گر تمہیں ہو
جواہر کے دیکھے سے کیا مجھ کو حاصل
مرے حق میں اب لعل و گوہر تمہیں ہو
مثال طلا دل کو آتش میں غم کی
تیاتے ہو کستے ہو زر گر تمہیں ہو
نگاہ تلطف ہے مجھ پر تمہاری
اے آرام جاں بندہ پرور تمہیں ہو
کئے مبتلاؔ دل کو کس کس ادا سے
نظر میں ہو صاحب فسوں گر تمہیں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.