مری ساری دعاؤں کا صلہ بن کر ملے ہو تم
مری ساری دعاؤں کا صلہ بن کر ملے ہو تم
اکیلے ہو مگر اک قافلہ بن کر ملے ہو تم
زمانے سے مجھے اب آج کل شکوا نہیں رہتا
برے پر جو ہے بھاری وہ بھلا بن کر ملے ہو تم
بڑا ہے میری شہرت سے مری دیوانگی کا قد
بہت ہی خوبصورت سی خطا بن کر ملے ہو تم
زمانے سے تو تم شاید کبھی بھی کہہ نہیں پاؤ
کبھی مجھ سے ہی کہہ دو نا کہ کیا بن کر ملے ہو تم
تمہاری جستجو میں گم رہا کرتی تھی میں اب تک
مرے محبوب اب میرا پتہ بن کر ملے ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.