مزاج و مرتبۂ چشم نم کو پہچانے
دلچسپ معلومات
1967
مزاج و مرتبۂ چشم نم کو پہچانے
جو تجھ کو دیکھ کے آئے وہ ہم کو پہچانے
ملا ہے درد ہمیں درد آشنا کی طرح
بھلا ہوا کہ خلوص کرم کو پہچانے
ہزار کوس نگاہوں سے دل کی منزل تک
کوئی فریب سے دیکھے تو ہم کو پہچانے
یہ خود فریب اجالے یہ ہاتھ ہاتھ دیئے
دیئے بجھاؤ کہ انسان غم کو پہچانے
بہت دنوں تو ہواؤں کا ہم نے رخ دیکھا
بڑے دنوں میں متاع قلم کو پہچانے
- کتاب : Gazalan Tum to waqif ho (Pg. 36)
- Author : Ada Jafri
- مطبع : Galib Publishers, Lahore (1982)
- اشاعت : 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.