محبت جس گھڑی کرنے چلے تھے
محبت جس گھڑی کرنے چلے تھے
ہماری عقل پر پتھر پڑے تھے
اجڑ کر رہ گیا دل کا گلستاں
زمانہ پہلے یاں پر گل کھلے تھے
ہمیں بھی کھا گئی آخر نگوڑی
بڑے قصہ محبت کے سنے تھے
تقاضا وقت کا سمجھو میاں کچھ
وہ دن اب بھول جاؤ جو برے تھے
یہاں آ کر بہت حیرت زدہ ہیں
یہیں اک روز کھل کر ہنس رہے تھے
مصیبت دو گنا بڑھنے لگیں اب
گزشتہ وقت میں کتنے مزے تھے
ہتھیلی پر ہمارا دل رکھا تھا
ترے ہاتھوں میں جب خنجر چھپے تھے
کسی تالے لگے کمرے میں ہیں اب
تمہارے نام جو بھی خط لکھے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.