وچن مجھ سے کر کے وفا کے چلے وہ
وچن مجھ سے کر کے وفا کے چلے وہ
دیے سب ہی روشن بجھا کے چلے وہ
جو غفلت میں دیکھے محبت کے سپنے
حقیقت میں سپنے دکھا کے چلے وہ
مدینے میں جنت ہے جنت میں آقا
عقیدت سے پلکیں جھکا کے چلے وہ
سیاسی نشے میں ہے کرسی کا چسکہ
جو آئے وطن کو ہی کھا کے چلے وہ
اسے میرے ہمراہ چلنا ہے گر تو
انا کو پھر اپنی مٹا کے چلے وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.