مجھ کو خوشیاں نہ سہی غم کی کہانی دے دے
مجھ کو خوشیاں نہ سہی غم کی کہانی دے دے
جس کو میں بھول نہ پاؤں وہ نشانی دے دے
مجھ کو بوڑھا نہ کہے میرے زمانے والا
اے خدا مجھ کو وہ اعجاز جوانی دے دے
رات بھر جاگتا رہتا ہوں کہ جینا ہے عذاب
آنکھیں جو چاہتی ہیں نیند سہانی دے دے
سن کے غزلوں کو مری جھوم اٹھے ہر کوئی
مرے اشعار کو وہ حسن و معانی دے دے
یاد کر کے میں جسے بھول سکوں غم احسنؔ
تو مجھے ایسی کوئی چیز پرانی دے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.