مجھ سے ہے تری ذات کبھی ختم نہ ہوگی
مجھ سے ہے تری ذات کبھی ختم نہ ہوگی
میری جو ہے اوقات کبھی ختم نہ ہوگی
مل جائیں کسی موڑ پہ اک روز جو ہم تم
پھر پیار کی سوغات کبھی ختم نہ ہوگی
آ جاؤ کہ ہم راہ تری دیکھ رہے ہیں
آؤ گے تو پھر رات کبھی ختم نہ ہوگی
وعدہ یہ کرو مجھ سے ملاقات یہ تیری
تا عمر ملاقات کبھی ختم نہ ہوگی
کہتے تھے کہ ہم شازیہؔ تیرے ہیں ترے ہیں
ماضی کی وہ بارات کبھی ختم نہ ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.