مشکل تو نہ تھا ایسا بھی افلاک سے رشتہ
مشکل تو نہ تھا ایسا بھی افلاک سے رشتہ
توڑا ہی نہیں ہم نے مگر خاک سے رشتہ
ہر صبح کی قسمت کہاں رخسار کی لالی
ہر شب کا کہاں دیدۂ نمناک سے رشتہ
بخشی ہے تجھے جس نے خد و خال کی دولت
ہے میرے بدن کا بھی اسی چاک سے رشتہ
چھوڑا ہے کسے فکر کے دریا نے سلامت
راس آیا کسے موجۂ ادراک سے رشتہ
شہبازؔ میں دھرتی سے ہوں منسوب کچھ ایسے
جیسے کہ کسی جسم کا پوشاک سے رشتہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.