مصیبت بن نہ جائے تیز رفتاری ہماری
مصیبت بن نہ جائے تیز رفتاری ہماری
ابھی پوری نہیں ہے یار تیاری ہماری
اکیلے بیٹھتے ہیں اور تجھ کو سوچتے ہیں
ہمارے کام آ جاتی ہے بیکاری ہماری
تمہیں ہر دم کف افسوس تو ملنا پڑے گا
اگر ثابت بھی ہو جائے گنہ گاری ہماری
بدلتے موسموں کا ہاتھ تھامے چلنے والو
سکوں پہنچائے گی تم کو شجرکاری ہماری
ہمیں اب کھا رہا ہے اس کو دکھ پہنچانے کا دکھ
ہمیں پر آ گری تلوار دو دھاری ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.