نہ گھوم دشت میں تو صحن گلستاں سے گزر
نہ گھوم دشت میں تو صحن گلستاں سے گزر
جو چاہتا ہے بلندی تو کہکشاں سے گزر
زمیں کو چھوڑ کے ناداں نہ آسماں سے گزر
ضرورت اس کی ہے تو ان کے آستاں سے گزر
اسی سے تیری عبادت پہ رنگ آئے گا
جبیں جھکانا ہوا ان کے آستاں سے گزر
ہے اصلیت ہے خزاں ہی بہار کی تمہید
بہار چاہے تو اندیشۂ خزاں سے گزر
وفا کی راہ میں دار و صلیب آتے ہیں
ضرورت اس کی ہے ہر ایک امتحاں سے گزر
کنولؔ خوشی کی ہوا کرتی ہے یونہی تکمیل
غم حیات کے ہر بحر بیکراں سے گزر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.