نہ وہ فریاد کا مطلب نہ منشائے فغاں سمجھے
نہ وہ فریاد کا مطلب نہ منشائے فغاں سمجھے
ہم آج اپنی شب غم کی غلط سامانیاں سمجھے
بڑی مشکل سے ان کا راز الفت ہو سکا پنہاں
بڑی مدت میں جا کر ہم مزاج راز داں سمجھے
اب آیا ہے تو بیٹھے چارہ گر خاموش بالیں پر
مری بے چینیاں دیکھے مری بے تابیاں سمجھے
پیام شادمانی کیا سمجھ کر دے کوئی اس کو
جو تیرے غم کو تکمیل نشاط دو جہاں سمجھے
میں اس دنیا میں اے سیمابؔ اک راز حقیقت تھا
سمجھنے کی طرح اہل جہاں مجھ کو کہاں سمجھے
- کتاب : Intekhab-e-Sukhan(Jild-2) (Pg. 251)
- Author : Hasrat Mohani
- مطبع : uttar pradesh urdu academy (1983)
- اشاعت : 1983
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.