نالے مرے جب تک مرے کام آتے رہیں گے
نالے مرے جب تک مرے کام آتے رہیں گے
اے ذوق نظر وہ لب بام آتے رہیں گے
اے ذوق طلب تو جو سلامت ہے تو کیا غم
لب تک مرے خود جام پہ جام آتے رہیں گے
دل زندہ اگر ہو تو پھر اے زیست کے طالب
ہر گام پہ جینے کے پیام آتے رہیں گے
منزل کی تمنا ہے تو ٹھکرا کے نکل جا
صیاد لیے دانہ و دام آتے رہیں گے
کھا جاؤ نہ دھوکا کہیں منزل کے گماں پر
رستے میں کچھ ایسے بھی مقام آتے رہیں گے
اخترؔ اگر آباد رہے گل کدۂ دل!
پھر اس میں تو کچھ مست خرام آتے رہیں گے
- کتاب : Kulliyat-e-Akhtar Muslimi (Pg. 147)
- Author : Faheem Ahmad
- مطبع : Danish Frahi, Ramlila Maidan, Saraye Meer, Azamgrah, U.P. (2013)
- اشاعت : 2013
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.