نہیں کہ تیری محبت میں گھر سے نکلے تھے
نہیں کہ تیری محبت میں گھر سے نکلے تھے
ہم اپنے آپ سے وحشت میں گھر سے نکلے تھے
اک ایک کر کے سبھی راستے میں مارے گئے
جو لوگ تیری حفاظت میں گھر سے نکلے تھے
ہماری بے سر و سامانی یہ بتاتی ہے
ہم ایسے لوگ تو عجلت میں گھر سے نکلے تھے
تمام خواب تھے بکھرے ہمارے بستر پر
بدن سمیٹ کے وحشت میں گھر سے نکلے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.