نئی زمین نئی مملکت دکھائیے گا
نئی زمین نئی مملکت دکھائیے گا
فلک کا فرش نہیں ہم کو چھت دکھائیے گا
کبھی جو دیکھنے آئے ہوائے مستقبل
اسے یہ باغ مری معرفت دکھائیے گا
زر خیال کو ضم کر کے اپنے شعروں میں
کوئی کمال پرت در پرت دکھائیے گا
جو لفظ عشق پہ جز بز ہوا تھا مکتب میں
اسے بٹھا کے کسی دن لغت دکھائیے گا
دکھائیے گا فصاحت کے معجزے سب کو
اک ایک نکتے میں سو سو جہت دکھائیے گا
بھرا ہوا ہوں بہت انتقام سے آزرؔ
میں نوچ لوں گا مجھے آنکھیں مت دکھائیے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.