نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سے
نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سے
گزرنا نہیں اب تمہاری گلی سے یکم جنوری سے
گزشتہ برس سب کے نخرے اٹھائے مگر کچھ نہ پایا
نہیں مجھ کو کرنی محبت کسی سے یکم جنوری سے
دسمبر کے آخر میں اپنے گناہوں سے توبہ کروں گا
فرشتہ ہی بن جاوں گا آدمی سے یکم جنوری سے
خوشی کیا مناؤں کہ دل غمزدہ ہے نئے سال پر بھی
کہ اک کم ہوا ہے برس زندگی سے یکم جنوری سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.