نکالو کوئی تو صورت کہ تیرگی کم ہو
نکالو کوئی تو صورت کہ تیرگی کم ہو
ہمارا گھر ہی جلا دو جو روشنی کم ہو
ہمارے عہد کو راس آ گئی وہ باد سموم
کہ جس میں موت زیادہ ہو زندگی کم ہو
زمانے کیسے تجھے اپنی راہ پر لائے
ہم اہل عشق کی کیسے یہ بے بسی کم ہو
کسی طرح تو نمائش کا یہ نشہ اترے
کسی طرح تو دکھاوے کی زندگی کم ہو
یہ کیا ہمیشہ وفا و خلوص کی باتیں
کچھ ایسی بات کرو جو کہی سنی کم ہو
کوئی جتن تو کرو دوستو بلاؤ اسے
مری نگاہ کی اس کی یہ پیاس ہی کم ہو
تمہارا میرا یہ رشتہ عجیب ہے کہ جہاں
نہ دوستی ہی گھٹے اور نہ دشمنی کم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.