نور سے لاکھ اختلاف کرو
نور سے لاکھ اختلاف کرو
عظمت مہ کا اعتراف کرو
دیکھنا ہو جو حسن غیروں کا
اپنی آنکھوں سے گرد صاف کرو
دیر و مسجد میں کیا ملے گا تمہیں
کوچۂ یار کا طواف کرو
زندگی میں کسے ملا ہے سکوں
غم سے ڈر کر نہ اعتکاف کرو
سوز غم کا وقار ہے تم سے
آنسوؤں سے نہ تر غلاف کرو
سیکڑوں زخم ہیں مرے دل پر
اب تو یارو مجھے معاف کرو
مصلحت کیش وقت ہے واحدؔ
اپنی فطرت کے تم خلاف کرو
- کتاب : Fikr-e-nau and Gul-e-nau
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.