پہلے دل تھام لیجیے صاحب
پہلے دل تھام لیجیے صاحب
پھر مرا نام لیجیے صاحب
مئے گلفام لیجیے صاحب
جام پر جام لیجیے صاحب
یہ حسیں شام ہم نے کر دی ہے
آپ کے نام لیجیے صاحب
چبھ نہ جائے کہیں بغل میں چھری
رام کا نام لیجیے صاحب
بے قراری سی بے قراری ہے
میرا دل تھام لیجیے صاحب
اس نے ہم کو بہت خراب کیا
دل کا مت نام لیجیے صاحب
عشق یا بے وفائی اپنے سر
کچھ تو الزام لیجیے صاحب
بے وفا پر کمالؔ مرتے ہیں
عقل سے کام لیجیے صاحب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.