پہلی فرصت میں جھوٹ بولنا ہے
پہلی فرصت میں جھوٹ بولنا ہے
یعنی عجلت میں جھوٹ بولنا ہے
کیا محبت میں بھی منافق ہو
کیا محبت میں جھوٹ بولنا ہے
اس کی سنگت سے باز آ جاؤ
جس کی سنگت میں جھوٹ بولنا ہے
نامور ہو ادب قبیلے کے
اس لیاقت میں جھوٹ بولنا ہے
بس محبت کا پاس رکھ لینا
گر مروت میں جھوٹ بولنا ہے
سوچ لو رزق روٹھ جائے گا
گر شرارت میں جھوٹ بولنا ہے
فیصلہ سچ کا ہو نہیں سکتا
گر حقیقت میں جھوٹ بولنا ہے
گھر کی دہلیز سے تو نکلے نہیں
کس کی چاہت میں جھوٹ بولنا ہے
اس کے چہرے میں رنگ بھرتے ہوئے
اپنی رنگت میں جھوٹ بولنا ہے
آسماں چھو رہے ہو تم عابد
اتنی شہرت میں جھوٹ بولنا ہے
ہجر کی رات سچ کہو عابدؔ
تم کو خلوت میں جھوٹ بولنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.