پسند آیا نہیں کوزہ نہ کوزہ گر پسند آیا
پسند آیا نہیں کوزہ نہ کوزہ گر پسند آیا
مرے رقاص دل کو چاک کا چکر پسند آیا
نجانے کس طرح میں آنکھ سے تصویر کھینچوں گا
اگر منظر نہیں منظر کا پس منظر پسند آیا
زہے قسمت کہ تم آ کر یہاں کچھ روز ٹھہرے ہو
تمہارا شکریہ تم کو ہمارا گھر پسند آیا
تسلسل سے نظر ہوتی گئی تیری طرف راغب
ترا سایہ ترا جلوہ ترا پیکر پسند آیا
جسے میں نے بنایا اپنے اندر منہمک ہو کر
مجھے وہ شخص اپنے آپ سے بڑھ کر پسند آیا
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 104)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.