پھر فضا دھندلا گئی آثار ہیں طوفان کے
پھر فضا دھندلا گئی آثار ہیں طوفان کے
کانپتے ہیں پھول کمرے میں مرے گلدان کے
چل رہے ہیں دل میں نخلستان کا ارماں لیے
ہم مسافر زندگی کے تپتے ریگستان کے
سیل غم رکھتا ہے یوں میرے ارادوں کو جواں
جس طرح سیلاب میں پھلتے ہیں پودے دھان کے
توڑ دے گا اک نہ اک دن یہ طلسم اوہام کا
صاف دیتے ہیں پتہ تیور نئے انسان کے
دوستو جس دم اتر جاتا ہے گندم کا خمار
ذہن کی شاخوں سے اڑ جاتے ہیں پنچھی دھیان کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.