پھول کو خار کیوں نہیں کرتے
پھول کو خار کیوں نہیں کرتے
مجھ کو بیزار کیوں نہیں کرتے
اتنا آتا ہے آپ کو غصہ
آپ پھر پیار کیوں نہیں کرتے
ہے ضرورت مجھے عیادت کی
آپ بیمار کیوں نہیں کرتے
آنکھ تنہا ہے اک زمانے سے
آنکھ دو چار کیوں نہیں کرتے
جینا آسان ہے ترا جوجیؔ
اس کو دشوار کیوں نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.