پھول پودے بہار سورج پر
پھول پودے بہار سورج پر
ہو گئے سب نثار سورج پر
آپ کی بے رخی سے ڈرتی ہوں
کون کرتا ہے وار سورج پر
چاندنی رات میں نہیں کرتے
تبصرہ بار بار سورج پر
یہ کوئی منفرد ردیف نہیں
شاعری ہے ہزار سورج پر
سرمئی شام کی پناہوں میں
آ گیا ہے نکھار سورج پر
جون کے ماہ میں تو اٹھتی ہیں
انگلیاں بے شمار سورج پر
سردیاں منہ چڑھا رہی ہیں ادھر
بے رخی ہے سوار سورج پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.