پھولوں سے بہاروں میں جدا تھے تو ہمیں تھے
پھولوں سے بہاروں میں جدا تھے تو ہمیں تھے
کانٹوں کی چبھن پہ بھی فدا تھے تو ہمیں تھے
بازار تمنا میں تو ہر شخص مگن تھا
ہر موڑ پہ دنیا سے خفا تھے تو ہمیں تھے
جس بت کو تصور میں خدا مان لیا تھا
اس بت کی نگاہوں میں خدا تھے تو ہمیں تھے
احباب کو حالات کی سازش کا گلا تھا
ہر حال میں راضی بہ رضا تھے تو ہمیں تھے
گرتی ہوئی دیوار کا سایہ تھا ترا ساتھ
پھر بھی تری باہوں سے جدا تھے تو ہمیں تھے
آئینۂ ایام کی رنگین فضا میں
اے رازؔ گرفتار بلا تھے تو ہمیں تھے
- کتاب : Shora-e-London (Pg. 94)
- Author : Jauhar Zahiri
- مطبع : Books From India (U.K) Ltd. 45, Museum Street,Londan W.C-1 (1985)
- اشاعت : 1985
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.