قول سے اپنے جب وہ مکر جائے گا
میری نظروں سے پھر وہ اتر جائے گا
تیری خوشبو سے پہچان لوں گا تجھے
میری نظروں سے بچ کر کدھر جائے گا
گر نہ توڑیں گے ہم اب بھی یہ خامشی
ظلم اپنی حدوں سے گزر جائے گا
تو نہ مانگے گا اپنے خدا سے اگر
ٹھوکریں کھائے گا دربدر جائے گا
زخم جو دوستوں نے دئے ہیں مجھے
وقت کے ساتھ ہر زخم بھر جائے گا
غم کو ہے انسیت تجھ سے اتنی فرازؔ
وہ ادھر آئے گا تو جدھر جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.