راہ دشوار اپنی حد میں رہ
راہ دشوار اپنی حد میں رہ
دیکھ اس بار اپنی حد میں رہ
تو نہیں جیت پائے گا مجھ سے
اے غم یار اپنی حد میں رہ
خون سر پر سوار ہے میرے
آج دیوار اپنی حد میں رہ
میں بھی اپنی حدوں کا قائل ہوں
تو بھی دل دار اپنی حد میں رہ
میں نے بیچی نہیں انا اپنی
اے خریدار اپنی حد میں رہ
اک پیادہ ہے تو بھی دیکھ امینؔ
پھینک تلوار اپنی حد میں رہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.