راہ جنون شوق میں ہم عمر بھر چلے
راہ جنون شوق میں ہم عمر بھر چلے
لیکن خبر نہیں ہے کدھر تھے کدھر چلے
پھر آپ ہوں گے اپنی جفاؤں کے ذمہ دار
برداشت کی حدوں سے بھی باہر اگر چلے
کیا یہ خطا ہے لوگ تمہیں دیکھنے لگے
بیٹھے بٹھائے بزم سے اٹھ کر کدھر چلے
رستے میں آسماں سے اتر آئے کہکشاں
تم سا جو میرے ساتھ کوئی لمحہ بھر چلے
اہل ادب ٹھٹک کے جہاں تھے وہیں رکے
اہل ہنر کے آگے جو کچھ بے ہنر چلے
تھیں مشکلیں ہزار محبت کی راہ میں
جب تیرے جاں نثار چلے بے خطر چلے
مشکل ہے کارواں کو ملے منزل طلب
رستے پہ راہزن کے اگر راہبر چلے
تابشؔ جگر تک آئے گا ان کی نظر کا تیر
یا تیر کی طرف ہی ہمارا جگر چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.