رنج غصہ گلہ تھا میرا تھا
رنج غصہ گلہ تھا میرا تھا
جو بھی اس شخص کا تھا میرا تھا
تجھ کو کیا لینا دینا ہے واعظ
وہ صنم تھا خدا تھا میرا تھا
اس کا تھا جو لٹا دیا اس نے
اس میں جو کچھ بچا تھا میرا تھا
حملہ آور مرا تھا پیٹھ مری
پیٹھ میں جو چھرا تھا میرا تھا
کاش وہ اپنی جاں چھڑا لیتا
میرا جو مسئلہ تھا میرا تھا
کیوں کریں لوگ طنز غازیؔ پر
وہ برا تھا بھلا تھا میرا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.