رنج سے دور تھے اور خوشیوں سے نسبت تھی کبھی
رنج سے دور تھے اور خوشیوں سے نسبت تھی کبھی
وقت ایسا بھی تھا اچھی بھلی قسمت تھی کبھی
یہ حقیقت ہے کہ احباب بدلتے رہیں گے
وہ جسے پیار کی خلوت میں ضرورت تھی کبھی
اب اسے زہر کی مانند پیے جا رہے ہیں
اک ادھوری سی محبت جو عنایت تھی کبھی
وہ ہمیں چھوڑ گیا اس لیے مایوس نہیں
اس لیے ہیں کہ اسے بھی تو محبت تھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.