رشک مست شباب ہو تم تو
رشک مست شباب ہو تم تو
خالق انقلاب ہو تم تو
اب تمہارا جواب کیا ہوگا
آپ اپنا جواب ہو تم تو
کوئی یکتائے حسن ہے تو کیا
عشق کا انتخاب ہو تم تو
تم سے بڑھ کر شراب کیا ہوگی
سر سے پا تک شراب ہو تم تو
میرے افسانۂ محبت کا
ایک رنگین باب ہو تم تو
تم سے تسکین کی تمنا کیا
باعث اضطراب ہو تم تو
کسی پردے میں چھپ نہیں سکتے
اس قدر بے حجاب ہو تم تو
کاش اک دن وہ خود کہیں ساحرؔ
عشق میں کامیاب ہو تم تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.