رت برکھا کی ڈھلنے دے
رت برکھا کی ڈھلنے دے
دل سے ہائے نکلنے دے
پتا پتا پھول کھلا
ڈالی ڈالی پھلنے دے
سورج بھی ڈھل جائے گا
دھوپ کا رنگ بدلنے دے
پتھر کی آئینے سے
چلتی ہے تو چلنے دے
نوک قلم کو کاغذ پر
دل کا زہر اگلنے دے
کب تک ٹھوکر کھاتے جائیں
ظالم وقت سنبھلنے دے
چھیڑ نہ کر ہم مستوں سے
بابا رستہ چلنے دے
روشنیوں کا مارا موجؔ
کیسے دیپک جلنے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.