ساغر سرشار کی باتیں کریں
ساغر سرشار کی باتیں کریں
آؤ چشم یار کی باتیں کریں
کیا خبر کب آسماں کر دے جدا
ہو سکے تو پیار کی باتیں کریں
دے اجازت آبلہ پائی اگر
وادیٔ پر خار کی باتیں کریں
جی رہا ہے کوئی جس اقرار پر
اس حسیں انکار کی باتیں کریں
زخم دل الطافؔ مرجھانے لگے
ابروئے خم دار کی باتیں کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.