سامنے آ کر وہ کیا رہنے لگا
گھر کا دروازہ کھلا رہنے لگا
پاس رہنے سے تو اپنے درمیاں
جیسے کوئی فاصلہ رہنے لگا
دور کی دولت ملی تو رات دن
ایک دھڑکا سا لگا رہنے لگا
گاہے گاہے کوئی آتا تھا یہاں
پھر برابر جمگھٹا رہنے لگا
دل میں تھا ہی کیا مگر دل کے بغیر
اور سینے میں خلا رہنے لگا
اتفاقی شوق تھا پہلے شعورؔ
پھر مسلسل رت جگا رہنے لگا
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 71)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.